پاکستان
07 مارچ ، 2013

یورپی معائنہ ٹیم کی آمد،کراچی فشریز میں صفائی مہم شروع

یورپی معائنہ ٹیم کی آمد،کراچی فشریز میں صفائی مہم شروع

کراچی… یورپی یونین کی معائنہ ٹیم کی کراچی فشریز آمد سے قبل پوری فشریز بند کردی گئی ہے، کئی سال سے گند گی کے ڈھیرکو ہٹایا جا رہا ہے اور صفائی مہم شروع کر دی گئی ہے۔فشریز حکام کے مطابق آج یورپی یونین کا دو رکنی وفد کراچی فش ہاربر کا دورہ کر کے پاکستان سے مچھلیوں کی برآمد پر پابندی مکمل طور پر اٹھانے کا جائزہ لے گا، گزشتہ دنوں یورپی یونین نے دو پاکستانی کمپنیوں کو مچھلی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔ فش ہاربر میں گذشتہ کئی سال سے گند گی کے ڈھیر اور بدبو کا راج ہے تاہم منگل کی رات سے فشریز صفائی کے لیے بندکر دی گئی اور کسی کشتی کو مال اتارنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ ذرائع کے مطابق یورپی یونین کے وفد کو مطمئن کرنے کیلئے صفائی کا کام جاری ہے، ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ یہ کام مستقل بنیادوں پر ہونا چاہئے۔

مزید خبریں :