07 مارچ ، 2013
اسلام آباد…ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد مالک نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ شاہ رخ جتوئی کوفرار کرانے میں سی آئی اے کے2ملازم شامل ہیں،سی آئی اے کے دونوں افسران کی بلاول ہاوس کے مہمانوں کے پرٹووکول پر ڈیوٹی ہے ،محمد مالک نے عدالت کو مزید بتایا کہ ایک افسر واسع اخترنے 28 فروری کو ضمانت قبل از گرفتاری کرا لی ہے ۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہو ئے کہا کہ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں ،اپنے آپ کو بند گلی میں کھڑا نہ کریں ،سی آئی اے کے متعلقہ افسران کو بلا کر تفتیش کیوں نہیں کی گئی۔سپریم کورٹ میں شاہ زیب قتل کیس کی مزید سماعت18مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔