07 مارچ ، 2013
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے پارٹی انتخابات کے خلاف درخواست مسترد کر دی ہے۔ پیپلزپارٹی کے ناراض رہنما صفدر عباسی نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے انتخابات کو چیلنج کیا تھا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس پارٹی انتخابات کی جانچ پڑتال کا کوئی اختیارنہیں ، اپیل کرنیکامتعلقہ فورم ہائی کورٹ ہے۔