پاکستان
07 مارچ ، 2013

سب کو سن کر آئینی تقاضوں کوپورا کیا جا نا چاہئے،قائم علی شاہ

سب کو سن کر آئینی تقاضوں کوپورا کیا جا نا چاہئے،قائم علی شاہ

کراچی…وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ یہ بات غلط ہے کہ عباس ٹاوٴن دھماکے کے بعد وہاں پولیس افسران نہیں گئے، انہوں نے کہا کہ سات بجکر چالیس منٹ پر آئی جی سندھ دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئے تھے۔ سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاکہ حکومت سانحہ عباس ٹاوٴن سمیت امن و امان کے حوالے سے مسائل سے آگاہ ہے، جس وقت دھماکہ ہوا وہ پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے اور سات بجکر بیس منٹ پر انہیں دھماکے کی اطلاع ملی۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ میڈیا پر کہا جاتا رہا کہ ساری پولیس اور وزیراعلیٰ شادی میں بیٹھے رہے۔عدلیہ میں ایک اینکر کی غلط بیانی کی تعریف کی گئی، منگنی کی تقریب نو بجے تھی کیا ایسا ممکن ہے کہ میں سات بجے وہاں جاکر بیٹھ جاوٴں گا، انھوں نے کہا کہ نہ صرف ان کے لئے بلکہ وزیراعظم کیلئے بھی یہی کہا گیا۔قائم علی شاہ نے مزید کہا کہ دھماکے کی جگہ پر پولیس کو جانے نہیں دیا گیا، ڈی ایس پی اور سب انسپکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے عدلیہ کے سندھ حکومت کیلئے متعلق فیصلے پر بہت افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سب کو سننا چاہئے ایسا نہیں کہ ذہن بنا کر آئیں کہ فیصلہ دینا ہے،سب کو سن کر آئینی تقاضوں کوپورا کیا جا نا چاہئے ۔

مزید خبریں :