07 مارچ ، 2013
راولپنڈی……عام انتخابات میں فوج کی تعیناتی سے متعلق امور طے کرنے کے لیے الیکشن کمیشن اور فوجی حکام کا اجلاس کل ہوگا۔جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونیوالے اس اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان الیکشن کمیشن کی نمائندگی کریں گے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ملاقات میں عام انتخابات میں فوج کی تعیناتی سے متعلق امور زیر غور آئیں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ان انتخابات میں ماضی کے مقابلے میں زیادہ فوج کی تعیناتی چاہتا ہے،تاہم انتخابات میں کتنی فوج درکار ہوگی اس بات کا تعین حساس پولنگ اسٹیشنز کی فہرست مرتب ہونے کے بعد کیا جائے گا۔