پاکستان
07 مارچ ، 2013

پیسکوچیف کو ہٹانے کا حکم ، پشاور ہائی کورٹ نے عملدرآمد روک دیا

 پیسکوچیف کو ہٹانے کا حکم ، پشاور ہائی کورٹ نے عملدرآمد روک دیا

اسلام آباد…چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس دوست محمد خان نے وزیراعظم کو پیسکوچیف کو اس کے عہدے سے ہٹانے سے روک دیا۔چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس دوست محمد خان نے پیسکوچیف کو عہدے سے ہٹانے کیخلاف دائررٹ پٹیشن میں وزیراعظم سے جواب طلبی کرتے ہوئے انہیں پیسکوچیف کو عہدے سے ہٹانے سے روک دیا۔یہ احکامات انہوں نے پیسکوبورڈ آف ڈائریکٹرزکے چیئرمین حسام الدین کی جانب سے دائرکی گئی درخواست کی سماعت کے دوران جاری کئے۔جس میں انہوں نے موٴقف اختیارکیا کہ پیسکوچیف کوبورڈ آف ڈائریکٹرزکی منظورکردہ قرارداد کے علاوہ کوئی اتھارٹی ہٹانہیں سکتی۔ چیف جسٹس نے اپنے احکامات میں اس اقدام کو الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی عزائم کے تحت حکام کی تقرری اورتبادلوں کوضابطہ اخلاق کے منافی قراردیا۔

مزید خبریں :