پاکستان
07 مارچ ، 2013

سی ڈی اے بورڈ کے اختیارات میں اضافہ نہیں کیا جا سکتا، چیف جسٹس

سی ڈی اے بورڈ کے اختیارات میں اضافہ نہیں کیا جا سکتا، چیف جسٹس

اسلام آباد…چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ زرعی فارم ہاوسز مقاصد پورا نہ کریں تو عوامی حقوق کی خلاف ورزی ہے ، کسی کو نوازنے کیلئے سی ڈی اے بورڈ کے اختیارات میں اضافہ نہیں کیا جا سکتا، چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے زرعی فارمز ہاوسز پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔سی ڈی اے کے وکیل منیر پراچہ نے بتایا کہ آدھے سے زیادہ کام کر لیا گیا ہے ،سروے مکمل کرنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی جائے، جسٹس شیخ عظمت سعید نے استفسار کیا کہ اب تک کتنی تجاوزات گرائی گئیں، وہ رپورٹ پڑھے بغیر کہہ سکتے ہیں کہ کچھ نہیں کیا گیا، منیر پراچہ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ کچھ تجاوزات اس حد تک تھیں کہ انہیں قانونی درجہ دیا جا سکتا تھا، سی ڈی اے بورڈ نے ایسی تجاوزات کی منظوری دی، چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ بلڈنگ قواعد کے تحت اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی ، بورڈ کو صرف قواعد بنانے اور اس میں ترمیم کا اختیار ہے ، دیکھنا ہو گا کہ کیا قانون بورڈ کو اپنے اختیارات میں توسیع کی اجازت دیتا ہے، مزید سماعت دو ہفتے بعد ہو گی۔

مزید خبریں :