07 مارچ ، 2013
مسلم لیگ ن کے رہ نما سینیٹر پرویز رشید کاکہناہے کہ سروے نے میچ سے پہلے ہی عمران خان کی وکٹ گرا دی،عمران خان دوغلے بیانات کی بجائے کھل کر بتائیں کہ وہ سروے کو مانتے ہیں یا نہیں؟تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان پرردعمل میں سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ عمران خان کے ساتھی بیانات دے رہے ہیں کہ ن لیگ کو مقبولیت پنجاب حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے ملی ،ان کاکہناتھا کہ سروے تحریک انصاف کے بدنام زمانہ الیکشن سے پہلے ہوچکا تھا،اگر ان کے پارٹی الیکشن کے بعد ہوتا تو تحریک انصاف کا گراف اور بھی نیچے ہوتا۔