پاکستان
07 مارچ ، 2013

مسلم لیگ ن کا منشور پیش کردیا گیا، معیشت کی بحالی اولین ترجیح قرار

مسلم لیگ ن کا منشور پیش کردیا گیا، معیشت کی بحالی اولین ترجیح قرار

اسلام آباد … مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ معیشت کی بحالی پہلی ترجیح ہے، 2 سال میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے گا اور عام انتخابات کے 6 ماہ بعد بلدیاتی الیکشن کرادیں گے، صحافیوں کے تحفظ کیلئے قانون بنایا جائے گا، صدر ن لیگ کا کہنا ہے کہ ماضی سے سبق سیکھنا چاہئے، فوجی سربراہوں کا تقرر سنیارٹی پر کریں گے۔ لاہور میں پارٹی کا منشور پیش کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ معیشت کی بحالی منشور کا پہلا نکتہ ہے، یکساں تعلیمی نصاب نافذ کریں گے اور تعلیمی ایمرجنسی لگا کر ناخواندگی کا خاتمہ کیا جائے گا ، کسانوں کو آسان قرضوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جبکہ صحت کے شعبے میں انشورنس کارڈ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔ ن لیگ کے منشور میں کہا گیا ہے کہ میڈیا کی آزادی کا احترام کریں گے اور صحافیوں کے تحفظ کیلئے قانون بنایا جائے گا۔ نواز شریف نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے مزید 10 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی، سرکاری اور نجی شعبے میں 30 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کریں گے اور کم سے کم اجرت مرحلہ وار 15ہزار روپے تک بڑھائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ پارلیمنٹ کو ہرشعبے کا بجٹ پاس کر نے کا حق ہے، کرپشن کو کسی سطح پر بھی برداشت نہیں، دہشت گردی ختم کرنے کیلئے جامع پالیسی کی ضرورت ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ غیر ترقیاتی اخراجات 30 فیصد کئے جائیں گے، خارجہ پالیسی ازسر نوتشکیل دی جائے گی، پاکستان کو کسی بھی ملک سے گیس حاصل کرنے حق ہے۔

مزید خبریں :