07 مارچ ، 2013
کراچی … متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سانحہ عباس ٹاوٴن کے متاثرین کے نقصانات کا فوری طور پر ازالہ کرتے ہوئے ان کی آباد کاری کیلئے جنگی بنیادوں پر رہائش کا انتظام کرے۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا ہے کہ سانحہ عباس ٹاوٴن کے متاثرین کی دکانیں و مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے وہ کسمپر سی کی زندگی گزار نے پر مجبو ر ہیں۔ الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سانحہ عباس ٹاوٴن کے متاثرین کی مکمل آباد کاری کیلئے سرکاری خرچے پر انہیں فی الفور مکانات فراہم کرے اور معاوضے کے طور پر اعلان کر دہ رقم بھی جلداز جلد متاثرین کو فراہم کی جائے اور زخمیوں کے علاج معالجے کیلئے بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔