پاکستان
07 مارچ ، 2013

عبدالحفیظ شیخ نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

عبدالحفیظ شیخ نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد … سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے جسے فوری طور پر منظور کر لیا گیا، الیکشن کمیشن نے ان کی نشست پرانتخابی شیڈول کا بھی اعلان کر دیا، 14 مارچ کو پولنگ ہو گی۔ عبدالحفیظ شیخ نے اپنے استعفے میں ذاتی وجوہات کا ذکر کیا ہے۔ ان کا استعفیٰ جمعرات کی صبح چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کے دفتر کو موصول ہوا، جسے چیئرمین سینیٹ نے عبدالحفیظ شیخ سے تصدیق کے بعد قبول کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے ان کے استعفے سے خالی ہونے والی نشست پر 14 مارچ کو ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے، پولنگ سندھ اسمبلی ہال میں ہو گی۔

مزید خبریں :