07 مارچ ، 2013
اسلام آباد … صدر آصف علی زرداری سے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے ملاقات کی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے نگراں وزیراعظم کیلئے پیپلزپارٹی کے مجوزہ نام کی حمایت کی ہے۔ صدارتی ترجمان کے مطابق صدر آصف زرداری سے اے این پی کے صدر اسفند یار ولی نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر نگراں سیٹ اپ کے امور پر بھی مشارت کی گئی۔ دونوں رہنماوٴں نے اس بات پر اتفاق کیاکہ اے این پی نگراں وزیراعظم کی تعیناتی میں پیپلزپارٹی کے مجوزہ نام کی حمایت کرے گی جبکہ صوبائی سطح پر پیپلزپارٹی نگراں وزیراعلیٰ کیلئے اے این پی کے امیدوار کی حمایت کرے گی۔