07 مارچ ، 2013
کور کمانڈرز کانفرنس میں پیشہ وارانہ امور کے علاوہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہٴ خیال کیا گیا۔ کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حساس ادارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انٹیلی جنس معلومات کی فراہمی کا دائرہ کار بڑھائیں گے۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں پیشہ وارانہ امور اور ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ کانفرنس میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔