پاکستان
07 مارچ ، 2013

نگراں وزیراعظم، پارلیمانی کمیٹی کیلئے مشاورت شروع کردی، فہمیدہ مرزا

نگراں وزیراعظم، پارلیمانی کمیٹی کیلئے مشاورت شروع کردی، فہمیدہ مرزا

اسلام آباد … اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ اگر نگراں وزیراعظم پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائے نہ ہوسکا تو وہ نگراں وزیراعظم کی نامزدگی کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں گی، پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل پر مشاورت شروع کردی ہے۔ پارلیمنٹ ہاوٴس اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کے بارے میں فیصلہ مشکل مرحلہ ہے تاہم امید ہے کہ حکومت اور اپوزیشن نگراں وزیراعظم سے متعلق متفقہ فیصلہ کر لیں گے۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پرامن انتقال اقتدار کیلئے ملک میں شفاف انتخابات کا ہونا ناگزیر ہے،آئندہ عام انتخابات میں حصہ لوں گی۔

مزید خبریں :