08 مارچ ، 2013
ڈنیڈن…ہمیش ردرفرڈ کی ڈیبیو ٹیسٹ پر 171 رنز کی اننگز نے نیوزی لینڈ کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 235 رنز کی برتری دلادی۔ڈنیڈن میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے دن میزبان ٹیم نے پہلی اننگز131 رنز بغیر کسی نقصان سے دوبارہ شروع کی۔ پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ہمیش ردرفرڈ171 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، پیٹر فلٹن 55 رنز بنائے۔ تیسرے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے جلد ختم کردیا گیا تو نیوزی لینڈ کا اسکور 7 وکٹ پر 402 رنز تھا، برینڈن مک کلم 44 اور بروس مارٹن 17 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ میزبان ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف 235 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔