08 مارچ ، 2013
بلوم فونٹین …پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 10 مارچ کو بلوم فونٹین میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں آج بھرپور پریکٹس کریں گے۔ دونوں ٹیمیں پہلے بدھ کو بلوم فونٹین پہنچیں، ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد جنوبی افریقا کے حوصلے بلند ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی سے پاکستانی کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے۔ قومی ٹیم کوچ ڈیو واٹمور کی زیر نگرانی اب سے کچھ دیر بعد بلوم فونٹین میں پریکٹس کرے گی جبکہ کپتان مصباح الحق کل میڈیا سے بات چیت کریں گے، 5 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔