کھیل
08 مارچ ، 2013

پہلے ون ڈے سے قبل قومی ٹیم کے تھنک ٹینک میں اختلافات

پہلے ون ڈے سے قبل قومی ٹیم کے تھنک ٹینک میں اختلافات

بلوم فاؤنٹین …پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ اتوار کو بلوم فونٹین میں کھیلا جائے گا، میچ سے قبل قومی ٹیم کے تھنک ٹینک میں اختلافات سامنے آگئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف پہلا ون ڈے 10 مارچ کو کھیلے گی،میچ کے لئے ٹیم سلیکشن اور بیٹنگ آرڈر پر ٹیم کا تھنک ٹینک متفق نہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹیم کے کپتان مصباح الحق ، کوچ ڈیو واٹموراور نائب کپتان محمد حفیظ کے درمیان شدید اختلافات سامنے آئے ہیں۔ مصباح الحق محمد حفیظ کو اوپنر کھلانے پر راضی نہیں اور اسد شفیق کی جگہ فاسٹ بولر کو شامل کرنا چاہتے ہیں جبکہ محمد حفیظ خود اوپنر جانا چاہتے ہیں تاکہ ٹیم کی بیٹنگ مظبوط ہوسکے۔ کوچ اور نائب کپتان چاہتے ہیں کہ ٹیم تین فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں نہ اترے اور اسد شفیق فائنل الیون کا حصہ ہوں۔ مینجمنٹ ذرائع کے مطابق کوچ ڈیو واٹمور کا جھکاؤ بھی نائب کپتان محمد حفیظ کی طرف ہے۔

مزید خبریں :