کھیل
08 مارچ ، 2013

پہلے ون ڈے سے قبل ، کپتان اور نائب کے درمیان اختلافات سامنے آگئے

پہلے ون ڈے سے قبل ، کپتان اور نائب کے درمیان اختلافات سامنے آگئے

جوہانسبرگ…پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ اتوار کو بلوم فونٹین میں کھیلا جائے گا، میچ سے قبل قومی ٹیم کے تھنک ٹینک میں اختلافات سامنے آگئے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف پہلا ون ڈے 10 مارچ کو کھیلے گی ،میچ کے لئے ٹیم سلیکشن اور بیٹنگ آرڈر پر ٹیم کا تھنک ٹینک متفق نہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور کوچ ڈیو واٹموراور نائب کپتان محمد حفیظ کے درمیان شدید اختلافات سامنے آئے ہیں ، محمد حفیظ اوپنر جانا چاہتے ہیں، جبکہ مصباح الحق اُنہیں اوپنر کھلانے پر راضی نہیں ، کوچ اور نائب کپتان چاہتے ہیں کہ ٹیم تین فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں نہ اُترے، اور اسد شفیق فائنل الیون کا حصہ ہوں۔ ذرائع کے مطابق کوچ ڈیو واٹمور بھی محمد حفیظ کی رائے سے متفق ہیں ۔

مزید خبریں :