08 مارچ ، 2013
ممبئی…پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس آئی پی ایل ٹیم حیدرآباد سن رائزر کے بالنگ کوچ بن گئے ہیں۔ وہ اگلے سیزن میں حیدرآباد کے کھلاڑیوں کی رہنمائی کریں گے۔انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم حیدرآباد سن رائیزرا نے اگلے سیزن کیلئے سابق پاکستانی کرکٹر اور کوچ وقار یونس کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ وہ سابق آسٹریلوی آل راوٴنڈر ٹام موڈی کے ساتھ حیدرآباد کی فرانچائز کی کوچنگ کریں گے، ٹام موڈی سن رائیزرز کے ہیڈ کوچ ہیں۔ حیدرآباد کی ٹیم میں جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کے ساتھ ساتھ آسٹریلوی فاسٹ بولر کلنٹ مک کائے شامل ہیں۔ اس سے پہلے وقار یونس 2010 سے 2011 تک پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔