08 مارچ ، 2013
ایپوہ…اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کل سے ملائیشیا میں شروع ہورہا ہے۔ افتتاحی میچ پاکستان اور دفاعی چمپئن نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گاملائی شیا کے شہر ایپوہ میں ہونے والے ایونٹ کے پہلے دن تین میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ کیوی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی ایشین چمپئن پاکستان ٹیم کے کپتان محمد عمران پرامید ہیں کہ قومی ٹیم ایونٹ کا پہلا میچ جیتنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ ایونٹ کے دیگر میچز میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں دوپہر 3 بجے جبکہ شام 5 بجے میزبان ملائیشیا اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔