28 مارچ ، 2025
فیصل آباد میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم علی شیر سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق تین روز قبل موٹر وے کے قریب تین ملزمان نے موٹر سائیکل پر جانے والے میاں بیوی کو روکا، شوہر کو باندھ دیا اور اور اس کی اہلیہ کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
موٹروے کے قریب زیادتی کا شکار متاثرہ خاتون کے شوہر نے بتایا کہ 25 مارچ کو وہ اپنی اہلیہ کو ڈیوٹی سے واپس گھر لے کر آرہا تھا کہ گھر کے قریب سروس روڈ پر اسے دو ڈاکوؤں نے روکا اور مارنا شروع کردیا۔
موبائل اور پیسے بھی دے دیے تاہم تینوں افراد نے اہلیہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ زیادتی کرنے والے ڈاکو اپنے تیسرے ساتھی کو رانا کے نام سے پکار رہے تھے۔
پولیس نے جب ملزم کی ایک اور خاتون سے ساتھ زیادتی کی ویڈیو دکھائی تو اسے پہچان لیا۔
پولیس کے مطابق دوسرے ملزم سےڈکیتی کےدوران خاتون سےچھیناگیا موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا، گرفتار مرکزی ملزم علی شیر نےساتھی فیصل کےملوث ہونےکی نشاندہی کی تھی۔
ترجمان پولیس کے مطابق مرکزی ملزم علی شیر کو گزشتہ روز پولیس نےگرفتارکیا تھا۔