Time 31 مارچ ، 2025
دنیا

امریکی صدر ٹرمپ کا اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب جانے کا امکان

امریکی صدر  ٹرمپ کا اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب جانے کا امکان
فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب جانے کا امکان ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدارت سنبھالنے کے بعد مئی کے وسط میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ  اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب جاسکتے ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی اور امریکی حکام کے درمیان حال ہی میں ٹرمپ کے ممکنہ دورے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر ثانوی ٹیرف سے متعلق فیصلہ جلد کروں گا، ایران معاہدہ نہیں کرتا تو اس پر پہلے کی طرح ثانوی ٹیرف عائد کروں گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک سے متعلق معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔

اس کے علاوہ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرینی صدر معدنی معاہدے سے پیچھے ہٹنا چاہتے ہیں، انہوں نے ایسا کیا تو انہیں بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین نیٹو کا رکن بننا چاہتا ہے لیکن وہ کبھی نہیں بن سکے گا، زیلنسکی سمجھتے ہیں کہ وہ نیٹو رکنیت حاصل نہیں کرسکیں گے۔


مزید خبریں :