Time 31 مارچ ، 2025
دنیا

ٹرمپ کی بمباری کی دھمکی پر ایران کے سپریم لیڈر کا سخت ردعمل سامنے آگیا

ٹرمپ کی بمباری کی دھمکی پر ایران کے سپریم لیڈر کا سخت ردعمل سامنے آگیا
امریکا نے ایسا کوئی اقدام کیا تو اسے سخت جوابی دھچکا پہنچے گا، ایرانی سپریم لیڈر۔ فوٹو فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پر بمباری کی دھمکی پر ایران کے سپریم لیدر آیت اللہ خامنہ ای کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر ایران نے جوہری ڈیل نہ کی تو ایران پر بمباری ہو گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا اگر ایران نے ڈیل نہ کی تو ایران پر سخت معاشی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

صدر ٹرمپ کی دھمکی پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ردعمل میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی دشمنی ہمیشہ سے رہی ہے، امریکا نے ایسا کوئی اقدام کیا تو اسے سخت جوابی دھچکا پہنچے گا۔

آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا امریکا نے پہلے کی طرح ایران میں بغاوت کا سوچا تو ایرانی عوام خود نمٹ لے گی۔

یاد رہے کہ ایران کو دھمکی دینے سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک خط بھی لکھا تھا جس میں جوہری ڈیل کرنے پر زور دیا گیا تھا۔

دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے لکھے گئے جوابی خط میں کہا گیا تھا کہ ہم امریکا کے ساتھ کسی براہ راست ڈیل میں شامل نہیں ہو سکتے البتہ امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

مزید خبریں :