31 مارچ ، 2025
ماہرین نے میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے حالیہ زلزلے کی شدت کو 334 ایٹم بموں کے برابر قرار دے دیا۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے بات کرتے ہوئے ماہر ارضیات نے کہا ہے کہ میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے کے آفٹر شاکس کئی مہینوں تک محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میانمار اور تھائی لینڈ میں حالیہ زلزلے کی طاقت 334 ایٹم بموں سے خارج ہونے والی توانائی کے برابر تھی۔
اب تک میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1700 سے بڑھ چکی ہے جبکہ امریکی جیولیکل سروے کے ماہرین کو خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔