Time 02 اپریل ، 2025
جرائم

بھارت، خاتون سے زیادتی پر خودساختہ پادری کو عمر قید کی سزا

بھارت، خاتون سے زیادتی پر خودساختہ پادری کو عمر قید کی سزا
مجرم خاتون کو بلیک میل بھی کرتا رہا / فائل فوٹو

بھارت کی ایک عدالت نے خودساختہ پادری کو خاتون سے زیادتی کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی۔

بھارتی ریاست پنجاب کے شہر موہالی کی عدالت نے یہ فیصلہ سنایا۔

بجندر سنگھ نامی پادری نے 2018 میں ایک خاتون کو بیرون ملک لے کر جانے کا لالچ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ بجندرسنگھ نے زیادتی کی ویڈیو بنائی اور اسے بلیک میل کرتا رہا۔

خاتون کے مطابق ایسی متعدد خواتین  ہیں جن کا پادری بجندر سنگھ نے استحصال کیا۔

خاتون نے 2018 میں بجندر سنگھ کے خلاف موہالی کے ایک تھانے میں شکایت درج کرائی تھی، جس کے بعد سے مقدمہ چل رہا تھا۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ 7 سال سے انصاف کے لیے عدالت اور تھانے کے چکر لگا رہی تھی،آج انصاف ملا۔

مزید خبریں :