Time 11 جون ، 2025
پاکستان

کراچی: ملیر جیل سے فرار ہونیوالے مزید3 قیدی پکڑے گئے

کراچی: ملیر جیل سے فرار ہونیوالے مزید3 قیدی پکڑے گئے
ملیر جیل سے مجموعی طور پر 225 قیدی فرار ہوئے تھے جن میں سے اب تک 152 قیدی پکڑےجاچکے: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی: ملیر جیل سے فرار مزید 3 قیدیوں کوپکڑ لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 3 قیدیوں کو پکڑ لیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق ملیر جیل سے مجموعی طور پر 225 قیدی فرار ہوئے تھے جن میں سے اب تک 152 قیدی پکڑےجاچکے جب کہ73 مفرورقیدیوں کی تلاش جاری ہے۔ 

پولیس حکام کے مطابق فرار قیدیوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارےجارہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے ملیر میں آنے والے زلزلے کے باعث متعدد قیدی جیل سے فرار ہوگئے تھے۔


مزید خبریں :