Time 06 اپریل ، 2025
جرائم

کراچی: ڈکیتی مزاحمت میں حاملہ خاتون کی ہلاکت کا ڈراپ سین، معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا

کراچی میں مبینہ ڈکیتی مزاحمت میں حاملہ خاتون کی ہلاکت کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

کراچی کے علاقے فقیراگوٹھ میں مبینہ ڈکیتی مزاحمت میں حاملہ خاتون کی ہلاکت کی تحقیقات میں نیا موڑ سامنے آیا ہے، پولیس نے واردات سے متعلق غلط معلومات دینے پر شوہر کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق شواہد سے واضح ہوا ہے کہ معاملہ ڈکیتی مزاحمت کا نہیں تھا، مقتولہ کو 2 روز قبل گولی اس کے گھر میں لگی تھی، مقتولہ کے شوہر کے مطابق اس کا بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا اور جھگڑے کے دوران اس کی بیوی نے پستول سے خود کو گولی ماری۔

پولیس حکام نے یہ بھی بتایا کہ  زیرحراست ملزم کا بیان مشکوک ہے، ملزم نے پولیس کو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بیوی کے جاں بحق ہونے کا مقام غلط بتایا۔

ذرائع سے معلوم ہوا کہ ملزم کےگھر میں گولی چلی تھی جس سے خاتون جاں بحق ہوئی، پولیس حکام کے مطابق گولی لگنے کے بعد گھر سے شواہد مٹا کر گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی، مقتولہ کے شوہر سے برآمد اسلحہ بھی غیر قانونی ہے۔

مزید خبریں :