Time 05 اپریل ، 2025
جرائم

مانسہرہ: پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور 16 ماہ کی بیٹی قتل

مانسہرہ میں خاتون اور اس کی 16 ماہ کی بیٹی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق  یہ واقعہ مانسہرہ میں پیش آیا جہاں ایک خاتون کو پسند کی شادی کرنے پر بیٹی سمیت قتل کردیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون نے 3 سال قبل پسندکی شادی کی تھی جبکہ خاتون کا شوہر سعودی عرب میں ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کو اس کے ورثاء نےقتل کیا اور 4 ملزمان کےخلاف مقدمہ درج  کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :