Time 06 اپریل ، 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

ٹرمپ کی 12 اپریل 2025 کو انتقال کی پیشگوئی والی اے آئی جنریٹڈ تصویر وائرل

آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بنی ٹرمپ کی تصویر نے حقیقت اور فسانے کا فرق مٹا دیا۔

امریکی کارٹون سیریز سمپسن کے کریکٹر کے انداز میں بنی ٹرمپ کی تصویر  سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اے آئی جنریٹڈ تصویر میں ٹرمپ کارٹون کیریکٹر کو تابوت میں دکھایا گیا ہے، اے آئی جنریٹڈ کلپ میں امریکی صدرکی 12 اپریل 2025 کو انتقال کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سمپسن کارٹون سیریز کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر  میٹ سالمن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وائرل ویڈیو کا سمپسن سیریز سے تعلق نہیں ہے، ویڈیو کلپ آرٹیفل انٹیلی جنس اور گرافکس ایفیکٹ سے بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دی سمپسنز دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا اینی میٹڈ ٹی وی شو ہے جس میں متعدد اہم حالات و واقعات کی پیش گوئیاں بھی کی گئی ہیں۔

اس سے قبل 2020 میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی مدت صدارت میں دی سمپسن کے ایک کلپ میں ٹرمپ کے مرنے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

مزید خبریں :