13 اپریل ، 2025
ٹنڈو الہٰ یار میں طالبات کو ہراساں کرنے والا ملزم سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے پکڑا گیا، واقعے پر ڈسٹرکٹ بار کونسل نےگزشتہ روز ملزم کا کیس نہ لڑنےکی قرارداد منظور کرلی۔
پولیس کے مطابق دو روز قبل ایک محلے میں گلی سے گزرنے والی دو طالبات کو ملزم نے ہراساں کیا، ان کا پیچھا کیا، لڑکیوں کی چیخ و پکار پر ملزم فرار ہوگیا۔
پولیس نے سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کو گزشتہ روز 14 روزہ ریمانڈ پر میرپورخاص جیل منتقل کردیا گیا۔
لڑکیوں کو ہراساں کیے جانے کے واقعے پر ڈسٹرکٹ بار کونسل نےگزشتہ روز ملزم کا کیس نہ لڑنےکی قرارداد منظور کرلی۔