Time 08 اپریل ، 2025
کھیل

پی سی بی کا پاک بنگلادیش ٹی 20 سیریز کے2 میچز فیصل آباد میں کرانے کا منصوبہ

پی سی بی کا پاک بنگلادیش ٹی 20 سیریز کے2 میچز فیصل آباد میں کرانے کا منصوبہ
5 میچز کی پاکستان بنگلا دیش ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے 2 میچز فیصل آباد میں ہونے کا امکان ہے، ذرائع/ فائل فوٹو

لاہور: پی سی بی بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر فیصل آباد میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کروانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش کی ٹیم آئندہ ماہ کے تیسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس دوران 5 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سیریز کے 2 ٹی ٹوئنٹی میچز فیصل آباد میں کرانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے اور ممکنہ طور پر ٹونٹی سیریز کے پہلے 2 میچز فیصل آباد میں ہونے کا امکان ہے۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق میچز 25 ، 27 اور 30 مئی یکم اور 3 جون کو ہوں گے۔

واضح رہے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں آخری مرتبہ انٹرنیشنل میچ 11 اپریل 2008 کو پاکستان اور بنگلا دیش ہی کی ٹیموں کے درمیان ہی کھیلا گیا تھا۔

مزید خبریں :