09 مارچ ، 2013
پشاور…پشاور میں مینا بازار کے قریب واقع مسجد میں نماز ظہر کے دوران دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں4نمازی جاں بحق اور27زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق دھماکے میں3سے4کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے۔دھماکا نماز ظہر کی پہلی رکعت کے دوران ہوا ۔دھماکے میں امام مسجد بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔دھماکے کے وقت 30سے35افراد مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لئے موجود تھے۔دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی۔ زخمی اور جاں بحق افراد کو پشاور کے ریڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،زخمیوں میں شدید زخمی بھی موجود ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور عام لوگوں کو وہاں جانے سے روک رہے ہیں۔تنگ گلیوں کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔لوگ اپنی مدد آپ کے تحت کاندھوں پر اٹھا کر لوگوں کی طبی مرکز منتقل کر رہے ہیں۔