پاکستان
09 مارچ ، 2013

خیبر پختون خوا میں اگلی حکومت کوئی ایک جماعت نہیں بنا سکے گی،ہوتی

خیبر پختون خوا میں اگلی حکومت کوئی ایک جماعت نہیں بنا سکے گی،ہوتی

پشاور…وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے پانچ سال عوام کی خدمت کی لیکن اس کے باوجود وہ سمجھتے ہیں کہ صوبے میں اگلی حکومت کوئی ایک جماعت نہیں بنا سکے گی۔ بلکہ تین جماعتیں مل کر بنائیں گی۔ 2008 کے عام انتخابات کے بعد عوامی نیشنل پارٹی نے مردان سے تعلق رکھنے والیاعظم ہوتی کے 37 سالہ صاحبزادے امیر حیدر خان ہوتی کو صوبے کا وزیر اعلیٰ نامزد کیا۔یکم اپریل 2008 کو امیر حیدر خان ہوتی نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا۔اب وہ 42 سال کی عمر میں وزیر اعلیٰ ہاوٴس چھوڑ رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنا عارضی گھر چھوڑنے پر کوئی افسوس نہیں۔پشاور پریس کلب کے عہدے داروں کی تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ خاصے پرجوش نظر آئے۔ان کا کہنا تھا کہ پتا نہیں آئندہ انتخابات کے بعد وہ سیاست کریں گے، وکالت کریں گے یا پھر صحافت شروع کر دیں گے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ زمینی حقائق سے یہ نظر آتا ہے کہ اگلی حکومت کوئی ایک سیاسی جماعت نہیں بنائے گی بلکہ تین جماعتیں اکھٹی ہو کر حکومت بنا سکیں گی۔کسی بھی سیاسی پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہونے کا امکان دکھائی نہیں دیتا۔وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی خود کو اس لئے بھی خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ وہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار جمہوری انداز میں اقتدار منتقل کر کے واپس اپنے آبائی گھر مردان جا رہے ہیں۔ جہاں انہوں نے اپنے دور میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھا دئیے ہیں۔

مزید خبریں :