Time 12 اپریل ، 2025
جرائم

کمالیہ میں ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی 2 خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

کمالیہ میں چار ڈاکوؤں نے ایک گھر میں گھس کر 2 خواتین کو اسلحے کے زور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق واقعہ نواحی علاقے جھلا رسگلہ میں پیش آیا جہاں 4 ڈاکو گھر میں گھس گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر 2 خواتین کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق میڈیکل کیلئے دونوں خواتین کو اسپتال منتقل کردیا گیا اور واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

مزید خبریں :