پاکستان
10 مارچ ، 2013

کوئٹہ سمیت صوبے کے بالائی علاقوں میں سردی لوٹ آئی

کوئٹہ سمیت صوبے کے بالائی علاقوں میں سردی لوٹ آئی

کوئٹہ…بلوچستان میں موسم نے پھر کروٹ بدلا، وادی کوئٹہ سمیت صوبے کے بالائی علاقوں میں سردی لوٹ آئی۔وادی کوئٹہ میں گزشتہ روز سرد ہواوں نے ڈھیرا ڈالا،جس کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا ہے۔ کوئٹہ کے علاوہ چمن، قلات، زیارت، ڑوب سمیت دیگر بالائی علاقوں میں موسم پھر سرد ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چھتیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے بعض علاقوں میں موسم مزید سرد اور بارش کا امکان ہے اور یہ سلسلہ دو روز تک جاری رہنے کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ ہونا شروع ہوجائے گا۔

مزید خبریں :