پاکستان
11 مارچ ، 2013

مسلم لیگ ن اور فنکشنل کا اتحاد دیرپا ثابت ہوگا، پیر پگارا

مسلم لیگ ن اور فنکشنل کا اتحاد دیرپا ثابت ہوگا، پیر پگارا

مظفر گڑھ … مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا نے کہا ہے ملک الیکشن کی جانب جارہا ہے، 60 فیصد امکان ہے کہ الیکشن وقت پر ہوجائیں گے، مسلم لیگ ن اور فنکشنل کا اتحاد دیرپا ثابت ہوگا،۔ انہوں نے یہ بات مظفر گڑھ میں مسلم لیگ فنکشنل کے صوبائی صدر غلام مصطفی کھر کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور فنکشنل کا اتحاد دیرپا ثابت ہوگا، نواز شریف اور شہباز شریف سے اْن کے ذاتی تعلقات بھی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں پیر پگارا نے کہا کہ پہلے بہاولپور صوبہ بنایا جائے ا س کے بعد سرائیکی صوبہ بنانے کا سوچا جائے۔ پیر پگارا نے کہا کہ ملک میں امن و امان کا یہی حال رہا تو انتخابی مہم چلانا مشکل ہوگی تاہم انتخابات وقت پر ہوں گے۔

مزید خبریں :