پاکستان
11 مارچ ، 2013

ڈاکٹر عبدالقدیر کی سربراہی میں 10 جماعتوں کا ایک نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

ڈاکٹر عبدالقدیر کی سربراہی میں 10 جماعتوں کا ایک نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد … ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی سربراہی میں دس سے زائد جماعتوں پر مشتمل کل جماعتی کانفرنس نے ایک انتخابی نشان پر ملکر انتخابات لڑنے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے, تاہم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی انتخابات لڑنے یا نہ لڑنے کا فیصلہ نہیں کیا۔ اسلام آباد میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جماعت تحریک تحفظ پاکستان کی طرف سے بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس کے بعد ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت نے تمام جماعتوں کیلئے اپنے دروازے کھلے رکھے ہیں، مزید جماعتوں کو اپنے اتحاد میں شامل کرنے کیلئے مذاکرات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک ہی انتخابی نشان پر ایک پلیٹ فارم سے انتخابات لڑیں گے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک بھر سے اچھے لوگوں کو آگے لانے کیلئے ایک ورکنگ کمیٹی قائم کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا اپریل کے وسط میں مینار پاکستان پر ایک جلسہ بھی کیا جائے گا۔

مزید خبریں :