11 مارچ ، 2013
کراچی … کراچی کے علاقے لانڈھی میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن تھے۔ ایم کیو ایم کے رہنما اور رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر صغیر احمد نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے بتا یا کہ لانڈھی نمبر 2 میں پان کے کیبن پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہو نے والے شمشیر خان اور علیان دونوں ایم کیو ایم کے رکن تھے۔ اس موقع پر انہوں نے جناح اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور مکمل طبی امداد فراہم کرنے کی یقین دہا نی بھی کرائی۔