پاکستان
11 مارچ ، 2013

اورکزئی: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 شدت پسند مارے گئے

اورکزئی: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 شدت پسند مارے گئے

اورکزئی … اپر اورکزئی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں آرمی آفیسر سمیت 3 اہلکار جاں بحق جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 8 شدت پسند مارے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحدی علاقے اوڈل میں آج صبح بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں آرمی آفیسر سمیت 3 اہلکارموقع پر جاں بحق ہوگئے، واقعے کے بعد فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 8 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ۔

مزید خبریں :