پاکستان
11 مارچ ، 2013

وفاق المدارس کا نصاب میں جدید تقاضوں کے مطابق تبدیلیوں پر اتفاق

اسلام آباد … اسلامی نظریاتی کونسل کے مذاکرے میں وفاق المدارس کے رہنماوٴں نے اتفاق کیا ہے کہ دینی مدارس کے نصاب میں جدید تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں کی جائیں اور انگریزی زبان کو نصاب کا لازمی حصہ بنایا جائے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی کی زیر صدارت اسلام آباد میں مذاکرہ ہوا۔ وفاق المدارس کے سیکریٹری جنرل مولانا حنیف جالندھری، مولانا حسین احمد، مولانا محمد یونس، حافظ ساجد انور، ڈاکٹر عطاء الرحمان اور دیگر رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کا بنیادی مقصد دینی تعلیم کا فروغ ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ انگریزی کا مضمون پڑھایا جائے اور کمپیوٹر کی تعلیم بھی دی جائے تاکہ مدارس کے طلبا بھی ایم فل اور پی ایچ ڈی کرسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کے دیگر مذاہب سے آگہی کیلئے تقابل ادیان کا مضمون بھی مدارس کے نصاب کا حصہ ہونا چاہئے۔

مزید خبریں :