12 مارچ ، 2013
پشاور…خیبرپختونخواکے نگران وزیراعلٰی کے انتخاب کے لئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آج فائنل راوٴنڈکاامکان ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواکے وزیراعلٰی امیرحیدرہوتی آج اپوزیشن لیڈراکرم خان درانی سے ملاقات کریں گے۔دونوں رہنماوٴں کی اس ملاقات کو مذاکرات کافائنل راوٴنڈقراردیاجارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوامیں نگران وزیر اعلٰی کیلئے دس ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، جن میں سپریم کورٹ کے جسٹس (ر )سردار رضا خان،سینئربیوروکریٹ شکیل درانی،سابق آئی جی عباس خان اور سابق چیف سیکرٹری اعظم خان وزارت اعلٰی کیلئے فیورٹ امیدوار ہیں۔ذرائع کے مطابق دس وزراء پرمشتمل نگران کابینہ بھی تشکیل دینے کافیصلہ کیاگیاہے، جن میں چاروزراء اے این پی،تین پیپلزپارٹی جبکہ تین کا تعلق اپوزیشن جماعتوں کے نامزدکردہ افراد کا ہوگا۔