12 مارچ ، 2013
نیویارک…امریکی شہر نیویارک کی عدالت نے ہوٹلوں اور سنیما گھروں میں مشروبات کی بڑی بوتلوں کی فروخت پر پابندی کالعدم قرار دے دی، نیویارک کے میئر بلوم برگ نے فیصلے کے خلاف اپیل کا اعلان کیا ہے۔ نیویارک کے میئر بلوم برگ نے شہریوں میں موٹاپے کی روک تھام کے لیے سافٹ ڈرنک اور دیگر چینی والے مشروبات کی 500 ملی لیٹر سے بڑی بوتلوں کی ہوٹلوں اور سنیما گھروں وغیرہ میں فروخت پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔ اس پابندی کا اطلاق آج سے ہونا تھا، تاہم مختلف سافٹ ڈرنک کمپنیوں نے فیصلے کے خلاف ریاست کی سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جس نے یہ پابندی کالعدم قرار دے دی ہے۔ میئر بلوم برگ کا کہنا ہے کہ وہ پابندی برقرار رکھنے کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے۔