دنیا
12 مارچ ، 2013

یورپی یونین نے رکن ممالک کو ممکنہ دہشت گرد حملوں سے خبر دار کر دیا

یورپی یونین نے رکن ممالک کو ممکنہ دہشت گرد حملوں سے خبر دار کر دیا

برسلز…یورپی یونین انسداددہشت گردی ادار ے کے سربراہ گائلز ڈی کرچ ہوف نے یورپی ممالک کو شدت پسند تنظیموں کی جانب سے کسی حملے کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔جبکہ انھوں نے پاکستان سمیت یمن،نائیجریا اور افریقا میں بھی صورتحال کو کشیدہ قرار دیا۔برسلز سے جاری بیان میں یورپی یونین انسداددہشت گردی ادار ے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شام سے لے کر مالی تک شدت پسند نئے محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان،یمن،نائیجریا،افریقا میں صورتحال کشیدہ ہے۔یورپی ممالک میں کسی شدت پسند تنظیم یا کسی شخص کے حملہ کرنے کے خطرات حقیقی طورپرموجودہیں۔جنوری میں مالی میں القاعدہ اور ذیلی تنظیموں کے خلاف فرانسیسی فوج کی کامیابی مثبت ہے۔شدت پسندحملے کرنے کیلئے مسلسل نئی محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش میں ہیں۔یورپی ممالک میں شدت پسندکشیدگی کافائدہ اٹھانے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔

مزید خبریں :