پاکستان
12 مارچ ، 2013

انقلابی شاعرحبیب جالب کوہم سے بچھڑے 20برس بیت گئے

انقلابی شاعرحبیب جالب کوہم سے بچھڑے 20برس بیت گئے

لاہور…محکوم طبقے کی طاقتور آواز ، انقلابی شاعرحبیب جالب کوہم سے بچھڑے آج 20برس بیت گئے۔ شاعرعوام، بائیں بازو کے نظریات رکھنے والے حبیب جالب کی تمام عمر انسانی حقوق کی جدوجہد میں گزری، جالب کا قلم ہمیشہ محنت کش عوام کے لیے وقف رہا۔ وہ سرمایہ دارانہ، جاگیردارانہ نظام کے باغی تھے۔جالب بغاوت لکھتے ہی نہیں، بغاوت کرتے بھی تھے۔ جالب کی تمام عمر انسانی حقوق کی جدوجہد میں گزری۔ جنرل ایوب خان اور ضیاء الحق کے دورآمریت میں بحالی جمہوریت اورانسانی حقوق کی تحریکوں کے سرگرم سپاہی رہے۔ وہ ریاستی اداروں کے تشدد کا نشانہ بنتے رہے۔ سرکاری میڈیا پر ان کا کلام بین رہا۔ جالب کا پاسپورٹ 30برس تک ضبط رکھا گیا۔ فقیرانہ شان رکھنے والے حبیب جالب عمر بھرکٹھن اوردشوار راہوں پر چلے۔راستے آج بھی دشوار ہیں، زندگی آٰج بھی کٹھن ہے۔آج حبیب جالب تو نہیں، حبیب جالب کے قدموں کے نشان ضرور باقی ہیں۔

مزید خبریں :