12 مارچ ، 2013
اسلام آباد…قومی اسمبلی نے بچوں کو جسمانی سزا دینے کی ممانعت کے بل کی متفقہ منظوری دیدی ہے۔پاس کئے جانے والے بل کے تحت بچوں پر تشدد کرنے والے شخص کو ایک سال قید یا50 پچاس ہزارروپے جرمانہ یادونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔ اسپیکر فہمیدہ مرزا کی صدارت میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ق کی رکن ڈاکٹر عطیہ عنایت اللہ نے بل پیش کیا، جس کی ایوان نے متفقہ منظوری دی۔ بل کے مطابق بچوں کوکسی بھی طورجسمانی سزانہیں دیجاسکے گی ، تشدد کرنے والے شخص کو ایک سال قید کی سزا ہو سکے گی۔ 50 ہزار جرمانہ یا دونوں سزا ئیں بھی دی جاسکیں گی ،جسمانی سزا کے باعث زخمی ہوجانے پر پہلے سے موجودقوانین کے تحت کاروائی ہوگی ۔جسمانی سزا دینے والے شخص کیخلاف بچہ خود یا اس کے والدین یا سرپرست مجسٹریٹ کو درخواست دے سکیں گے۔قانون کا نفاذ سرکاری ، پرائیویٹ اوردیگراداروں پربھی ہوگا۔