پاکستان
12 مارچ ، 2013

پاک ایران گیس لائن منصوبہ پاکستان کے مفاد میں ہے ،وزیر اعظم آزاد کشمیر

 پاک ایران گیس لائن منصوبہ پاکستان کے مفاد میں ہے ،وزیر اعظم آزاد کشمیر

اسلام آباد…وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے آزاد کشمیر میں بھی توانائی کا مسئلہ حل ہو گا۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان کے مفاد میں ہے ،امید ہے عالمی طاقتیں پاکستان کے توانائی مسائل کو سمجھتے ہوئے کوئی انتہائی قدم نہیں اٹھائیں گی۔ انہوں نے عالمی برداری سے مطالبہ کیاکہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو بند کرائے اور بھارت افضل گورو کا جسد خاکی ان کے لواحقین کے حوالے کرے۔

مزید خبریں :