پاکستان
12 مارچ ، 2013

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات نئی اصلاحات کے تحت کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات نئی اصلاحات کے تحت کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے عام انتخابات نئی اصلاحات کے تحت کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، الیکشن کمیشن کے رکن جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات کی منظوری کیلئے آرڈیننس کی تیاری شروع کر دی ہے، نگران سیٹ اپ آتے ہی یہ منظوری کیلئے نگران وزیراعظم کوبھجوایاجائیگا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو میں ریاض کیانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ایڈوائس کے بعد صدرمملکت 15 روز میں آرڈیننس جاری کرنے کے پابند ہیں ،عام انتخابات کو صاف اور شفاف بنانے کیلئے اصلاحات بہت ضروری ہیں،حکومت نے چار ارب روپے بروقت جاری نہ کیے تو عام انتخابات کا انعقاد مشکل میں پڑ سکتا ہے اور انہیں موجودہ حکومت سے فنڈز ملنے کی امید نہیں ، توقع ہے کہ نگران حکومت فنڈز جاری کر دے گی۔

مزید خبریں :