13 مارچ ، 2013
ایپوہ … اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں آج آرام کا دن ہے، کل پاکستان ہاکی ٹیم میزبان ملائیشیا کے خلاف میدان میں اترے گی۔ ایپوہ میں جاری ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے ایک میچ تو جیتا، لیکن 2 میچز میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات کم ہوگئے ہیں، آسٹریلیا نے پاکستان کو 6 صفر، جبکہ بھارت نے 3 ایک سے شکست دی۔ قومی ٹیم کی مینجمنٹ اب بھی پرامید ہے کہ کھلاڑی میزبان ملائیشیا کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔ آسٹریلیا اور ملائیشیا کے 3 ، 3 میچز کے بعد 7، 7 پوائنٹس ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ، بھارت، پاکستان اور جنوبی کوریا کے 3، 3 پوائنٹس ہیں ۔