13 مارچ ، 2013
میلبرن … 4 کھلاڑیوں کو معطل کرنے والے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ قدم ٹیم کی بہتری کیلئے اٹھایا، وہ آسٹریلوی ٹیم کو کرکٹ کی مانچسٹر یونائیٹڈ اور مک لارین بناناچاہتے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں آسٹریلوی ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ انہوں نے جو فیصلہ کیا وہ کپتان کی مشاورت سے کیا، آسٹریلوی کھلاڑیوں کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے انہیں معطل کیا گیا، کھلاڑیوں کا ٹیم میٹنگ میں دیر سے آنا، موٹاپے کی جانب مائل ہونا اور غلط یونیفارم معمول بن گیا تھا، ان سب چیزوں کے خاتمے کیلئے یہ قدم اٹھانا ضروری تھا۔ مکی آرتھر نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم میں وہی مقام حاصل کرے جو فٹ بال میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور ایف ون میں مک لارین کو حاصل ہے۔