Time 27 مئی ، 2025
پاکستان

ویڈیو: شہری کی مسلسل چھیڑ چھاڑ، قربانی کیلئے لائے گئے اونٹ نے شہری کا ہاتھ چبالیا

ویڈیو: شہری کی مسلسل چھیڑ چھاڑ، قربانی کیلئے لائے گئے اونٹ نے شہری کا ہاتھ چبالیا
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اونٹ کے ارد گرد لوگ موجود ہیں اور موسیٰ نامی شہری بار بار بیٹھے ہوئے اونٹ کے اوپر ہاتھ کررہا ہے __فوٹو: اسکرین گریب

کراچی میں قربانی کے لیے گھر لائے گئے اونٹ کو پریشان کرنے پر اونٹ نے شہری کا ہاتھ کاٹ لیا۔

انسٹاگرام پر گزشتہ روز سے ایک ویڈیو خاصی وائرل ہے جس سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو شہرِ قائد کے علاقے دہلی کالونی کی ہے جہاں ایک شہری اونٹ کو پریشان کررہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اونٹ کے ارد گرد لوگ موجود ہیں اور متاثرہ شہری بار بار بیٹھے ہوئے اونٹ کے اوپر ہاتھ  رکھ رہا ہے جب کہ اونٹ بھی غصے سے منہ کھول رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوسرا شخص آتا ہے اور رسی کی مدد سے اونٹ کو قابو کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اونٹ کھڑا ہوجاتا ہے اور متاثرہ شخص کا ہاتھ منہ میں لے لیتا ہے جس کے بعد اونٹ نے اس کا ہاتھ چبالیا اور شہری نے مشکل سے اپنا ہاتھ اونٹ کے منہ سے نکالا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے شہری کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عام طور پر اونٹ کافی امن پسند جانور ہے جس میں غصہ نہیں ہوتا، شہری کے بار بار پریشان کرنے پر اونٹ نے تنگ آکر یہ کیا۔

اس کے علاوہ صارفین نے یہ بھی کہا کہ ہمیں گھر لائے جانوروں کو امن والا ماحول دینا چاہیے۔

مزید خبریں :